25 جولائی، 2017، 5:09 PM

قطر کا پابندیاں ختم نہ ہونے تک مذاکرات نہ کرنے کے عزم کا اظہار

قطر کا پابندیاں ختم نہ ہونے تک مذاکرات نہ کرنے کے عزم کا اظہار

قطر کے وزیر دفاع نے قطر کے خلاف سعودی عرب اور اس کے حامی 3 عرب ممالک کی طرف سے عائد پابندیوں کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک قطر کے خلاف پابندیاں ختم نہیں کی جائیں گی تب تک قطر کسی سے مذاکرات نہیں کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر دفاع  خالد العطیہ نے قطر کے خلاف سعودی عرب اور اس کے حامی 3 عرب ممالک کی طرف سے عائد پابندیوں کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک قطر کے خلاف پابندیاں ختم نہیں کی جائیں گی تب تک قطر کسی سے مذاکرات نہیں کرےگا۔ قطر کے وزیر دفاع نے کہا کہ پابندیاں عائد رہنے کی صورت میں قطر بین الاقوامی قوانین کے مطابق جوابی کارروائی کرےگا۔ ذرائع کے مطابق قطر نے سعودی عرب کی طرف سے لگآئے گئے دہشت گردی کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے رد کردیا ہے۔

News ID 1874115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha